جولائی سے مارچ تک کے ایس ای 100 انڈیکس میں کتنی کمی آئی؟افسوسناک اعدادوشمار جاری

جولائی سے مارچ تک کے ایس ای 100 انڈیکس میں کتنی کمی آئی؟افسوسناک اعدادوشمار ...
جولائی سے مارچ تک کے ایس ای 100 انڈیکس میں کتنی کمی آئی؟افسوسناک اعدادوشمار جاری

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)مالی سال 20-2019 کے ابتدائی 9 ماہ میں کے ایس ای -100انڈیکس میں 13.78 فیصد ( منفی 17.22فیصد ڈالرز کی) کمی ہوئی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اقتصادی سروے میں نشاندہی کی گئی ہے کورونا وائرس نقصان دہ تھا لیکن گزشتہ برس یکم جولائی سے 11 جون کے اعداد و شمار کا حساب کرین تو مارکیٹ نقصانات سے نمٹنے اور 3.62 فیصد اضافے میں کامیاب ہوئی۔

سروے کے مطابق مالی سال19میں مارکیٹ میں 19.11 فیصد کمی تھی جبکہ 10 ماہ کے عرصے میں 17.30 فیصد کمی تھی۔

علاوہ ازیں پی ایس ایکس نے ایم ایس سی آئی ایمرجنگ مارکیٹ انڈیکس سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس میں جولائی سے مارچ کے دوران 19.61 فیصد کمی آئی۔

سروے میں کہا گیا کہ 26 مارچ سے 31 مارچ کے درمیان انڈیکس میں 23.75 فیصد کمی آئی، اس عرصے کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 8 فیصد کمی آئی۔

تاہم متوقع نقصان کے باعث حکومت کی جانب سے مارچ کی آخر میں اعلان کردہ مالی پیکج اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے شرح سود میں 425 بیسز پوائنٹس کمی کرتے ہوئے اسے 9 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

مزید :

بزنس -