بجٹ تقریر جاری ، اپوزیشن اراکین کا شور شرابہ اور ہوا میں کیا چیز لہرا رہے ہیں ؟ بجٹ دستاویز نہیں بلکہ ۔۔

بجٹ تقریر جاری ، اپوزیشن اراکین کا شور شرابہ اور ہوا میں کیا چیز لہرا رہے ہیں ...
بجٹ تقریر جاری ، اپوزیشن اراکین کا شور شرابہ اور ہوا میں کیا چیز لہرا رہے ہیں ؟ بجٹ دستاویز نہیں بلکہ ۔۔

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر حماد اظہر 2020-21 کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کر رہے ہیں جس دوران اپوزیشن اراکین کی جانب سے شور شرابا اور نعرے بازی کی جارہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بجٹ کی تقریر کے دوران اپوزیشن اراکین میں احتجاجی بینرز تقسیم کیے گئے ، پیپلز پارٹی ، ن لیگ اور ایم ایم اے اراکین نے احتجاجی بینرز اٹھا کر ہوا میں لہرائے اور ساتھ نعرے بازی کا سلسلہ شروع کر دیا ,، تقریر کے دوران ہی اپوزیشن اراکین میں بینرز تقسیم کیے گئے جو ہر رکن کی نشست پر پہنچائے گئے۔ بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن کی جانب سے شور شرابا بھی کیا جارہاہے جبکہ حکومتی اراکین کی جانب سے ڈیسک بجا کر حماد اظہر کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے ۔

قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کی صدارت سپیکر اسد قیصر کررہے ہیں۔ 

مزید :

اہم خبریں -قومی -