حکو مت نے پاکستان کے فنکاروں کو خوشخبری سنا دی ، آرٹسٹ ویلفیئر کیلئے کتنی رقم رکھی گئی ہے ؟اعلان ہو گیا

حکو مت نے پاکستان کے فنکاروں کو خوشخبری سنا دی ، آرٹسٹ ویلفیئر کیلئے کتنی رقم ...
حکو مت نے پاکستان کے فنکاروں کو خوشخبری سنا دی ، آرٹسٹ ویلفیئر کیلئے کتنی رقم رکھی گئی ہے ؟اعلان ہو گیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر حماد اظہر 2020-21 کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کر رہے ہیں جس میں فنکاروں کی مالی امداد کیلئے قائم آرٹسٹ ویلفیئر کی رقم میں اضافہ کر دیاگیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق حماد اظہر نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ فنکار ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور صدر پاکستان کی ہدایت پر آرٹسٹ ویلفیئر فنڈ کی رقم کو 25 کروڑ ڑروپے سے بڑھا کر ایک ارب کر دیا گیاہے ۔ اس کے علاو ہ ان کا کہناتھا کہ کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی ترقی کیلئے نوجوانوں کے کردار پر زور دیاہے ، یہ خصوصی پروگرام ہے جس کیلئے دو ارب روپے مختص کیے گئے ہیں ۔جبکہ دوسری جانب پاکستان ریلوے کیلئے 40 ارب روپے بجٹ میں رکھنے کی تجویز ہے ۔

مزید :

قومی -