"ہم نے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا" حکومت نے سب سے بڑی خوشخبری سنادی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت کی جانب سے مالی سال 2020/21 کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نافذ نہیں کیا گیا۔
وفاقی وزیر صنعت حماد اظہر نے قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کرتے ہوئے کہا کہ طویل لاک ڈاون کے باعث کاروباری سرگرمیاں بند رہیں ،سفری پابندیوں سے بھی معیشت کانقصان ہوا، کورونا سے پاکستان کی معیشت کو جھٹکا لگا،، کوروناکےباعث پاکستان کی جی ڈی پی میں 3300 ارب روپے کی کمی ہوئی۔
انہوں نے اعلان کیا کہ عوام کوریلیف پہنچانے کیلئے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا، اسے ریلیف بجٹ کہا جاسکتا ہے۔