سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن نے پی ٹی سی ایل کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا
لاہور (لیاقت کھرل سے) سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن نے پی ٹی سی ایل کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، کارروائی کے دوران پی ٹی سی ایل آفس سے جعلی میٹر پکڑا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن یو ایف جی ٹیم نے علامہ اقبال ٹاون میں گیس چوروں کے خلاف کارروائی کی اور اس دوران سوئی ناردرن گیس کمپنی یو ایف جی ٹیم نے کنکشن منقطع کرکے میٹر اور پائپ لائن قبضہ میں لے لیا۔ سوئی نادرن ٹیم کے مطابق فیک کمرشل میٹر سے آفس اور کینٹین کو گیس سپلائی کی جارہی تھی، یو ایف جی ٹیم نے جنرل مینجر لاہور ریجن شہزاد اقبال لون کی ہدایت پر کاروائی کی.
انتظامیہ کے مطابق فیک میٹر لگا کر گیس چوری کرنے پر اندراج مقدمہ درخواست دے دی گئی، نقصان کا تخمینہ لگا کر ڈیٹیکشن بل چارج کیا جائے گا.