آئندہ مالی سال کے بجٹ میں دفاع کیلئے کتنے پیسے رکھے گئے ہیں؟ جان کر ہی دشمنوں پر خوف طاری ہوجائے

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں دفاع کیلئے کتنے پیسے رکھے گئے ہیں؟ جان کر ہی ...
آئندہ مالی سال کے بجٹ میں دفاع کیلئے کتنے پیسے رکھے گئے ہیں؟ جان کر ہی دشمنوں پر خوف طاری ہوجائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں دفاع کیلئے 12 کھرب روپے سے زائد رقم مختص کی گئی ہے۔

وفاقی وزیر صنعت حماد اظہر نے بجٹ تقریر کے دوران بتایا کہ حکومت کفایت شعاری کےاصولوں پرکاربندہے، آئندہ مالی سال کے دوران کفایت شعاری اور غیر ضروری اخراجات میں کمی کو یقینی بنایا جائے گا،  افواج پاکستان کےشکرگزارہیں جو حکومت کی کفایت شعاری پالیسی میں شامل ہوئے۔

وفاقی وزیر صنعت نے بتایا کہ مالی سال 2020/21 کے بجٹ میں دفاع کیلئے 12 کھرب 89 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔افواج پاکستان کےبجٹ میں 61 ارب 74 کروڑ 60 لاکھ روپے  کااضافہ کیا گیا ہے۔  نئے مالی سال کےدفاعی بجٹ میں ملازمین کے اخراجات کی مد میں 745.657 ارب روپے مختص کیے گئے جبکہ آپریٹنگ اخراجات کی مدمیں 301.109ارب روپےرکھےگئے ہیں۔ سول ورکس کی مد میں 157-478 ارب روپے جبکہ فزیکل اثاثوں کا تخمینہ 357-75 ارب روپے لگایا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سماجی شعبے کے لئے  250 ارب، مواصلات کےدیگرمنصوبوں کیلئے 37 ارب ، تعلیمی منصوبوں،مدرسوں کانصاب ضم اورای سکولزکے قیام کیلیے5 ارب مختص  کیے گئے ہیں۔

بجٹ تقریر میں بتایا گیا کہ  آئندہ مالی سال  میں  موسمیاتی تبدیلی کے لیے 60 ، بجلی کا ترسیلی نظام بہتر بنانے کے لیے 80 ارب اور آبی وسائل کے لیے مجموعی طور پر 69 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

وفاقی وزیر صنعت حماد اظہر نے بتایا  کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پی ایس ڈی پی کے لیے 650 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، زراعت ریلیف میں 10 ارب ،  کے پی کے میں ضم شدہ اضلاع کے لیے 48 ارب جبکہ  لاہور وفاق اور کراچی کے ہسپتالوں کیلئے 13 ارب مختص کیے گئے ہیں۔

مزید :

بجٹ -دفاع وطن -