وہ مشروبات جن پر ٹیکس کی شرح بڑھا دی گئی ، بوتلوں کے شوقین افراد کیلئے پریشان کن خبر

وہ مشروبات جن پر ٹیکس کی شرح بڑھا دی گئی ، بوتلوں کے شوقین افراد کیلئے پریشان ...

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر حماد اظہر نے 2020-21 کی بجٹ تجاویز قومی اسمبلی میں پیش کر دی ہیں جس کے بعد اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے تاہم اس دوران حکومت کی جانب سے کیفین والے مشروبات پر ٹیکس شرح 13 سے بڑھا کر 25 کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق حماد اظہر نے تقریر کے دوران کہا کہ پاکستان میں موبائل فون بنانے کی اجازت دے دی گئی ہے،پاکستان میں موبائل فون بنانے کیلئے سیلزٹیکس میں کمی کی جارہی ہے،ڈبل کیبن گاڑیوں پر بھی ٹیکس کی شرح بڑھا دی گئی۔ ان کا کہناتھا کہ درآمدی سگریٹ کی شرح 65 فیصد سے بڑھا کر 100 فیصد کردی گئی۔

جبکہ اس کے علاوہ قومی شناختی کارڈسے متعلق شرط50ہزارسے بڑھاکر1لاکھ کردی گئی،پی ایس ڈی پی کے لیے 650 ارب روپے اور زراعت ریلیف میں 10 ارب مختص کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کے شکرگزار ہیں کہ حکومت کی کفایت شعاری کی پالیسی میں شامل ہوئے ، حکومت کفایت شعاری کے اصولوں پر کار بند ہے ۔

حماد اظہر کا کہناتھا کہ فنکار ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور صدر پاکستان کی ہدایت پر آرٹسٹ ویلفیئر فنڈ کی رقم کو 25 کروڑ ڑروپے سے بڑھا کر ایک ارب کر دیا گیاہے ۔ اس کے علاو ہ ان کا کہناتھا کہ کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی ترقی کیلئے نوجوانوں کے کردار پر زور دیاہے ، یہ خصوصی پروگرام ہے جس کیلئے دو ارب روپے مختص کیے گئے ہیں ۔جبکہ دوسری جانب پاکستان ریلوے کیلئے 40 ارب روپے بجٹ میں رکھنے کی تجویز ہے ۔

مزید :

قومی -