عمران صاحب سے اچھی طرح پوچھ لیں کہ بجٹ دستاویزات پر ۔۔۔مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم پر شرمناک پھبتی کس دی

عمران صاحب سے اچھی طرح پوچھ لیں کہ بجٹ دستاویزات پر ۔۔۔مریم اورنگزیب نے وزیر ...
عمران صاحب سے اچھی طرح پوچھ لیں کہ بجٹ دستاویزات پر ۔۔۔مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم پر شرمناک پھبتی کس دی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پارلیمان میں بجٹ پیش کرنے سے پہلے خدا کے لئے عمران صاحب سے اچھی طرح پوچھ لیں کہ اْنھوں نے بجٹ کے دستاویزات پہ ہوش میں خود دستخط کئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ پارلیمان میں بجٹ پیش کرنے سے پہلے خدا کے لئے عمران صاحب سے اچھی طرح پوچھ لیں کہ اْنھوں نے بجٹ دستاویزات پہ ہوش میں خود دستخط کئے ہیں ، کل کو یہ نہ ہو کہ بجٹ 2020-21پہ کمیشن کا اعلان کر دیں،آئی ایم ایف کو خوش کرنے کے لئے صرف تین مہینے کے کیے بجٹ بنا کر ٹیکس نہیں لگائے جا رہے۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے 70 کھرب 13 ارب روپے کا بجٹ پیش کردیا ہے جس میں کوئی نیا ٹیکس نہ لگانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -