بیماری پر سیاست کرنا" تحریک بھکاری پارٹی" کا وطیرہ بن چکا۔۔۔عظمیٰ بخاری نے فیاض چوہان کو دماغی ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دے دیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانمسلم لیگ(ن)پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کو دماغی ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ حمزہ شہباز ایک سال سے جیل میں قید ہیں پھر بھی حکمرانوں کے سر پر سوار ہیں، بیماری پر سیاست کرنا تحریک بھکاری پارٹی کا وطیرہ بن چکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے بغیر کوئی سیاسی عہدہ رکھتے ہوئے ریاستی ظلم و جبر کا سامنا کیا ،چوہان صاحب آپ کی علیمہ باجی نیب،ایف آئی اے اور ایف بی آر کی مفرور ہیں، چوہان صاحب آپ کی علیمہ باجی کی ڈالر اور درہم بنانے والی سلائی مشینیں قوم میں بھی تقسیم کردیں۔انہوں نےکہاکہ لوگ کوروناسےمررہےہیں لیکن حکمران قوم کو تسلیاں دینے کی جھوٹی ایکٹنگ کررہےہیں،حکمران طبقے کے دو ہی مقصد ہیں بھیک مانگو اور معیشت کا دیوالیہ نکالو۔عظمیٰ بخاری نے فیاض الحسن چوہان کو دماغی ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز ایک سال سے جیل میں قید ہیں پھر بھی حکمرانوں کے سر پر سوار ہیں، بیماری پر سیاست کرنا تحریک بھکاری پارٹی کا وطیرہ بن چکا ہے۔