سیکیورٹی فورسز نے دو بھارتی جاسوسوں کو گرفتار کرلیا

سیکیورٹی فورسز نے دو بھارتی جاسوسوں کو گرفتار کرلیا
سیکیورٹی فورسز نے دو بھارتی جاسوسوں کو گرفتار کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکردو(ڈیلی پاکستان آن لائن) سکیورٹی فورسز نے دو بھارتی جاسوس گرفتار کرلیے۔سیکیورٹی فورسز کی جانب سے پکڑے گئے بھارتی جاسوسوں کو میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا۔ایس ایس پی مرزا حسن کا کہنا تھا کہ دونوں بھارتی جاسوسوں کو بھارت نے زبردستی ایل او سی کراس کرایا تھا۔ایس ایس پی نے بتایا کہ بھارتی جاسوس کی شناخت مشتاق وانی اور فیروز احمد لون کے ناموں سے ہوئی ہے اور ان کا تعلق مقبوضہ کشمیر سے ہے۔ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ جاسوسوں نے بھارتی عزائم سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔