سندھ حکومت نے ٹڈی دل سے لڑنے کیلئے 21 لگژری گاڑیاں خرید لیں، پاکستانیوں کو غصہ چڑھادیا

سندھ حکومت نے ٹڈی دل سے لڑنے کیلئے 21 لگژری گاڑیاں خرید لیں، پاکستانیوں کو غصہ ...
سندھ حکومت نے ٹڈی دل سے لڑنے کیلئے 21 لگژری گاڑیاں خرید لیں، پاکستانیوں کو غصہ چڑھادیا

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ حکومت اپنی شاہ خرچی کے باعث ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کے زیرعتاب ہے۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک خبر گردش کر رہی ہے کہ سندھ حکومت نے 21نئی ہیلکس ریووس گاڑیاں خریدی ہیں اور یہ گاڑیاں بظاہر ٹڈی دل کے حملے کو روکنے کے لیے خریدی گئی ہیں۔ انٹرنیٹ صارفین سوال اٹھا رہے ہیں کہ یہ گاڑیاں کس طرح ٹڈی دل کے حملے کے خلاف مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔

سمیر صدیقی نامی ایک صارف نے لکھا ہے کہ ”سندھ حکومت نے ٹڈی دل کے حملے کو روکنے کے لیے 21نئی ہیلکس گاڑیاں خریدی ہیں۔ یہ گاڑیاں کیسے ٹڈی دل کے حملے کو روکیں گی؟ ویژنری اور تعلیم یافتہ بلاول کہاں ہیں؟ “اکثر صارفین کا کہنا ہے کہ اس سے بہتر تھا کہ سندھ حکومت نے 28کروڑ 60لاکھ روپے کی خطیر رقم جو ان گاڑیوں پر خرچ کی ہے، اس سے ویگو خرید لیتی اور انہیں کورونا وائرس کے خلاف جنگ میںبروئے کار لاتی۔ ایک صارف نے تو یہ انکشاف کر ڈالا کہ سندھ حکومت کی 626گاڑیاں لاپتہ ہیں اور کوئی نہیں جانتا کہ وہ کہاں گئیں۔ یہ گاڑیاں عوام کے پیسے سے خریدی گئی تھیں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -