اب آپ 186 روپے میں یورپ میں گھر خریدسکتے ہیں، زبردست اعلان کردیا گیا

اب آپ 186 روپے میں یورپ میں گھر خریدسکتے ہیں، زبردست اعلان کردیا گیا
اب آپ 186 روپے میں یورپ میں گھر خریدسکتے ہیں، زبردست اعلان کردیا گیا

  

روم(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ یورپ میں گھر خریدنے کے خواہش مند ہیں تو آپ کے لیے یہ سنہری موقع ہے کہ اٹلی کے ایک خوبصورت گاﺅں میں صرف 1یورو(تقریباً 186روپے) میں گھر فروخت کیے جا رہے ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق اس گاﺅں کا نام سنکیوفرونڈی (Cinquefrondi)ہے جو اٹلی کے جنوبی خطے کیلابریا میں واقع ہے۔ اس گاﺅں کے مکینوں کی بڑی تعداد بڑے شہروں میں جا بسی ہے اور ان کے چھوڑے ہوئے گھر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق لوگوں کے نقل مکانی کر جانے کی وجہ سے گاﺅں کی آبادی بھی بہت کم ہو چکی ہے اور گاﺅں کی میئر مشعیل کونیا اپنے گاﺅں کو ایک بار پھر آباد دیکھنا چاہتی ہیں چنانچہ انہوں نے لوگوں کے چھوڑے ہوئے شکست و ریخت کا شکار گھروں کو 1پاﺅنڈ کے عوض فروخت کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تاہم اس کی شرائط یہ ہوں گی کہ آپ کو گھر کی تزئین و آرائش کرنی ہو گی اور وہاں مستقل رہائش رکھنی ہو گی۔ جو شخص گھر خریدنے کے بعد تین سال کے اندر ان کی تعمیرو مرمت اور آرائش نہیں کرے گا اسے 20ہزار پاﺅنڈ کا جرمانہ دینا پڑے گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -