اگر آپ کسی کے گھر مہمان بن کر جاتے ہیں تو ان کا ٹوائلٹ کیسے استعمال کرنا چاہیے؟ ڈاکٹرز نے کورونا سے بچنے کا طریقہ بتادیا

اگر آپ کسی کے گھر مہمان بن کر جاتے ہیں تو ان کا ٹوائلٹ کیسے استعمال کرنا ...
اگر آپ کسی کے گھر مہمان بن کر جاتے ہیں تو ان کا ٹوائلٹ کیسے استعمال کرنا چاہیے؟ ڈاکٹرز نے کورونا سے بچنے کا طریقہ بتادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کی وباءنے دنیا کو بہت کچھ بدل ڈالا ہے۔ اب ماہرین نے دوسروں کے گھروں میں بطور مہمان جا کر ان کا ٹوائلٹ استعمال کرنے کے حوالے سے بھی ایسی ہدایات جاری کر دی ہیں جن کے متعلق اس موذی وباءسے قبل کوئی سوچتا بھی نہ تھا۔ میل آن لائن کے مطابق ماہرین نے کہا ہے کہ اگر آپ کورونا وائرس سے بچنا چاہتے ہیں تو دوسروں کے گھروں میں جا کر ان کا ٹوائلٹ استعمال کرنے سے پہلے اسے اچھی طرح ڈس انفیکٹ کریں۔
ڈاکٹر لیزا ایکرلے نامی ایک ماہر کا کہنا تھا کہ مہمان ہوں یا ایک گھر میں رہنے والے افراد، دو لوگوں کے ٹوائلٹ استعمال کرنے کے درمیان 30منٹ کا وقفہ رکھیں اور اس دوران ٹوائلٹ کی سیٹ کو کھلا رکھیں۔ ٹوائلٹ استعمال کرنے کے بعداچھی طرح ہاتھ دھوئیں اور تولیے کی بجائے ٹشو پیپر کا استعمال کریں۔ٹوائلٹ کی ان جگہوں کو اچھی طرح ڈس انفیکٹ کریں جہاں لوگوں کے ہاتھ لگتے ہیں۔ موبائل فون اور دیگر ایسی تمام چیزیں ٹوائلٹ جاتے ہوئے باہر رکھ کر جائیں تاکہ ان پر وائرس لگ کر واپس آپ کے ساتھ باہر نہ آئے۔ ٹوائلٹ کو جانے کا راستہ اگر تنگ ہے تو وہاں دو لوگ کراسنگ نہ کریں بلکہ ایک آدمی دوسری طرف کھڑا ہو کر دوسرے شخص کے گزر جانے کا انتظار کرے تاکہ سماجی فاصلے کی پابندی پر عمل ہو سکے۔