سونی الیکٹرانکس نے اپنا نیا ویڈیو گیم کنسول ’پلے سٹیشن 5‘ متعارف کروا دیا،پہلی جھلک نے مداحوں کے دل جیت لیے

سونی الیکٹرانکس نے اپنا نیا ویڈیو گیم کنسول ’پلے سٹیشن 5‘ متعارف کروا ...
سونی الیکٹرانکس نے اپنا نیا ویڈیو گیم کنسول ’پلے سٹیشن 5‘ متعارف کروا دیا،پہلی جھلک نے مداحوں کے دل جیت لیے

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) سونی الیکٹرانکس نے اپنا نیا ویڈیو گیم کنسول ’پلے سٹیشن 5‘ متعارف کروا دیا ہے جس کی پہلی جھلک نے ہی گیمز کے مداحوں کے دل جیت لیے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق جمعرات کی شب پی ایس فائیو کی تعارفی تقریب ہوئی ، یہ تقریب دنیا بھر میں لائیو سٹریم کی گئی اور دنیا بھر میں گیمز کے شوقین لوگوں نے اس شاہکار کو دیکھا۔ پی ایس فائیو کے بارے میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس کے دو ماڈل دستیاب ہوں گے۔ ایک سادہ پی ایس فائیو ہو گا اور ایک ڈیجیٹل پی ایس فائیو، جس میں گیم کی سی ڈی نہیں لگے گی بلکہ اس پر مکمل طور پر انٹرنیٹ کے ذریعے ہی گیمز ڈاﺅن لوڈ کرکے کھیلی جا سکیں گی۔

مداحوں نے پی ایس فائیو کی پہلی جھلک تو دیکھ لی تاہم یہ مارکیٹ میں رواں سال کے اختتام تک میسر ہو گا۔ رواں سال کے اختتام پر ہی سونی الیکٹرانکس کی حریف کمپنی مائیکروسافٹ بھی اپنا نیا ’ایکس باکس سیریز ایکس کنسول‘متوقع طور پر لانچ کرنے جا رہی ہے۔ پی ایس فائیو کا ڈیزائن بھی پہلے ماڈلز کی نسبت منفرد ہے اور پہلے کے برعکس یہ سفید رنگ میں متعارف کروایا گیا ہے۔ پی ایس فائیو کے ساتھ کئی ایسی گیمز کے آن لائن ورژنز مفت ملیں گے جو ابی 2021ءمیں ریلیز ہونے والی ہیں۔ ان میں ’گرینڈ تھیفٹ آٹو فائیو‘ بھی شامل ہے۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -