مالی سال 2020-21کے وفاقی بجٹ کے اہم نکات

مالی سال 2020-21کے وفاقی بجٹ کے اہم نکات
مالی سال 2020-21کے وفاقی بجٹ کے اہم نکات

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی حکومت نے 3500 ارب روپے خسارے کے ساتھ 71 کھرب 37 ارب روپے کا وفاقی بجٹ پیش کردیا ۔مالی سال 2020-21کے بجٹ کے اہم ترین نکات درجہ ذیل ہیں ۔

دفاعی بجٹ 1290 ارب روپے رکھنے کی تجویز

ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف 4 ہزار 963 ارب روپے رکھنے کی تجویز

نان ٹیکس ریونیو کا ہدف 1610 ارب روپے رکھنے کی تجویز

این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کے لیے 2 ہزار 874 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز

وفاقی حکومت کا خالص ریونیو کا تخمینہ 3 ہزار 700 ارب روپے ہے

اخراجات کا تخمینہ 7 ہزار 137 ارب روپے لگایا گیا ہے

مجموعی بجٹ خسارہ 3 ہزار 195 ارب روپے تجویز

وفاقی بجٹ خسارہ 3 ہزار 437 ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز

سبسڈیز کی مد میں 210 ارب روپے رکھنے کی تجویز

پنشن کی مد میں 470 ارب روپے رکھنے کی تجویز

صوبوں کو گرانٹ کی مد میں 85 ارب روپے فراہم کرنے کی تجویز

دیگر گرانٹس کی مد میں 890 ارب روپے رکھنے کی تجویز

آئندہ مالی سال کا وفاقی ترقیاتی بجٹ 650 ارب روپے رکھنے کی تجویز

نیا پاکستان ہاو¿سنگ کے لیے 30 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز

احساس پروگرام کے لیے 208 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز

سول اخراجات کی مد میں 476 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز

مزید :

قومی -