”وفاقی بجٹ کو مسترد کرتے ہیں کیونکہ۔۔۔“ آل پاکستان انجمن تاجران کے سیکرٹری جنرل نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا

”وفاقی بجٹ کو مسترد کرتے ہیں کیونکہ۔۔۔“ آل پاکستان انجمن تاجران کے سیکرٹری ...
”وفاقی بجٹ کو مسترد کرتے ہیں کیونکہ۔۔۔“ آل پاکستان انجمن تاجران کے سیکرٹری جنرل نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آل پاکستان انجمن تاجران کے سیکرٹری جنرل نعیم میر نے وفاقی بجٹ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں چھوٹے کاروبار کو نظرانداز کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے کے مطابق نعیم میر نے کہا وفاقی حکومت نے بجٹ میں چھوٹے کاروبار کو نظرانداز کیا ہے جبکہ کورونا وائرس کی وجہ سے شناختی کارڈ کی شرط بھی ختم کر دینی چاہئے تھی کیونکہ شناختی کارڈ کی شرط غیردستاویزی معیشت کو مزید فروغ دے رہی ہے، حکومت فائلر اور نان فائلر کا چکر چلا کر بری الزمہ نہیں ہوسکتی۔

انہوں نے کہا کہ چھوٹا کاروبار 40 فیصد ورک فورس کو روزگار فراہم کرتا ہے لیکن اس کے باوجود چھوٹے تاجروں کیلئے آسان قرضہ سکیم کا اجراءبھی نہیں کیا گیا جبکہ فی کس آمدن کم ہوگئی اور دکانوں پر ہو کا عالم ہے ، کیا تاجر دکانیں بند کرکے مکان بنانا شروع کردیں؟ تعمیراتی شعبے کی طرزپردیگرسیکٹرزکوسہولت دی جانی چاہئے۔

مزید :

قومی -