"یہ باؤ جی کا بجٹ نہیں جس میں اپنے ٹبر کو ۔۔۔ " شہباز شریف کی تنقید پر شہباز گل نے  جواب دے دیا

"یہ باؤ جی کا بجٹ نہیں جس میں اپنے ٹبر کو ۔۔۔ " شہباز شریف کی تنقید پر شہباز گل ...

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہباز شریف کی بجٹ پر تنقید   کے جواب میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا کہ موصوف نےچند رٹے رٹائےجملوں میں بجٹ کو بنا پڑھے مسترد کردیا، یہ باؤجی کا بجٹ نہیں جس میں اپنے ٹبر اور فنانسرزکو نوازا جاتا تھا۔

اپنے بیان میں ڈاکٹر شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ معیشت کوروناکےباعث دباؤ میں ہے،اس دباؤ پربہتر حکمت عملی سے قابو پا لیاجائےگا۔ جولائی2019تا مارچ2020 کےفگرزمعیشت کی درست سمت کےگواہ ہیں، 2سال میں حکومت نےکرنٹ اکاؤنٹ خسارےمیں 73 فیصد کمی کی،بلندترین کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ چھوڑ کرجانیوالےکس منہ سےبجٹ کومستردکررہےہیں، گزشتہ سال میں حکومت نےاسٹیٹ بینک سےکوئی قرض نہیں لیا۔

انہوں نے شہباز شریف کو مخاطب کرکے کہا کہ معیشت نہ چلے یہ آپ کی تشویش نہیں خواہش ہے، حکومت نےبہترین حکمت عملی اورسمارٹ لاک ڈاؤن سےمعیشت کوبڑی تباہی سےبچایا۔

مزید :

قومی -