”اصل مسئلہ تجارتی خسارہ ہے نہ مالیاتی خسارہ، بلکہ اصل مسئلہ۔۔۔“ احسن اقبال نے بھی وفاقی بجٹ پر ردعمل دیدیا

”اصل مسئلہ تجارتی خسارہ ہے نہ مالیاتی خسارہ، بلکہ اصل مسئلہ۔۔۔“ احسن اقبال ...
”اصل مسئلہ تجارتی خسارہ ہے نہ مالیاتی خسارہ، بلکہ اصل مسئلہ۔۔۔“ احسن اقبال نے بھی وفاقی بجٹ پر ردعمل دیدیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاحسن اقبال نے وفاقی بجٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اصل مسئلہ اعتماد، فیصلہ سازی، ویژن اور اہلیت و صلاحیت کا خسارہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت آج بجٹ 21-2020 ءپیش کیا ہے جس پر کورونا وائرس کے باعث قرنطینہ میں موجود پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاحسن اقبال نے ردعمل دیتے ہوئے اصل مسئلہ اعتماد، فیصلہ سازی، ویژن اور اہلیت و صلاحیت کے خسارے کو قرار دیا۔

انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری اپنے پیغام میں کہا ”اصل مسئلہ تجارتی خسارہ ہے نہ مالیاتی خسارہ۔ اصل مسئلہ اعتماد کا خسارہ، فیصلہ سازی کا خسارہ، ویژن کا خسارہ اور اہلیت و صلاحیت کا خسارہ ہے جس کی بدولت معیشت مسلسل 2 سال سے ڈوب رہی ہے۔“

مزید :

قومی -