فیصل آباد میں مزید 50 ڈاکٹرز کورونا کا شکار، کل تعداد کتنی ہو گئی؟ تشویشناک خبر آ گئی

فیصل آباد میں مزید 50 ڈاکٹرز کورونا کا شکار، کل تعداد کتنی ہو گئی؟ تشویشناک ...
فیصل آباد میں مزید 50 ڈاکٹرز کورونا کا شکار، کل تعداد کتنی ہو گئی؟ تشویشناک خبر آ گئی

  

فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیصل آباد میں مزید 50 ڈاکٹرز میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے باعث متاثرہ ڈاکٹرز کی تعداد 254 تک پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے ڈاکٹرز پر کورونا وائرس کے وار جاری ہیں اور الائیڈ ہسپتال ، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور کورونا سینٹر غلام محمد آباد سمیت مختلف ہسپتالوں کے 50 مزید ڈاکٹرز میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق اب تک 254 ڈاکٹرز میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے 30 ڈاکٹرز صحت یاب ہو کر ڈیوٹی پر واپس آ چکے ہیں۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ آغاز میں صرف ایک ہسپتال کو کورونا مرکز بنا یا گیا تھا تاہم مریضوں کی تعداد بڑھنے پر الائیڈ اور سول ہسپتال میں بھی کورونا کے مریض داخل کرنا شروع ہوئے جس کے بعد ڈاکٹرز کے کورونا کا شکار ہونے کی تعداد تیزی سے بڑھی ہے جبکہ آﺅٹ ڈور اور ایمرجنسی کے ڈاکٹرز کو پی پی ای کٹس اور این 95 ماسک نہ ملنے سے بھی طبی عملہ کورونا وائرس کا شکار ہوا ہے۔

وائی ڈی اے کے چیف پیٹرن ڈاکٹر معروف کے مطابق کورونا کے مریضوں کو ہسپتال کے مختلف وارڈز میں رکھا جاتا ہے جس کی وجہ سے ایس اوپیز پر مکمل عملدرآمد ممکن نہیں، مریضوں، لواحقین اور ڈاکٹرز کے آنے جانے کے راستے بھی ایک ہی ہیں جو طبی عملہ میں کورونا کے پھیلاﺅ کا باعث ہیں۔

مزید :

کورونا وائرس -