عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا لیکن پاکستان میں سستا ہوگیا

عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا لیکن پاکستان میں سستا ہوگیا
عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا لیکن پاکستان میں سستا ہوگیا

  

کراچی  (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باوجود پاکستان میں حیران کن طور پر سونے کی قیمت میں کمی آئی ہے۔

آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 4 ڈالر فی اونس کا اضافہ ہوا ہے جس کے  باعث  اس کی قیمت 1737 ڈالر ہوگئی ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باوجود سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔ پاکستان میں فی تولہ سونا 150 روپے کم ہو کر 98 ہزار 250 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 126 روپے کی کمی کے ساتھ 84 ہزار 233 روپے ہوگئی ہے۔

مزید :

بزنس -