بورے والا کے قریب مزدے اور کار میں خوفناک تصادم، ایک ہی خاندان کے کتنے افراد جان کی بازی ہار گئے؟ انتہائی افسوسناک خبر آ گئی

بورے والا کے قریب مزدے اور کار میں خوفناک تصادم، ایک ہی خاندان کے کتنے افراد ...
بورے والا کے قریب مزدے اور کار میں خوفناک تصادم، ایک ہی خاندان کے کتنے افراد جان کی بازی ہار گئے؟ انتہائی افسوسناک خبر آ گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے علاقے بورے والا کے قریب مزدا اور کار میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بورے والا کے نواحی علاقے اڈا مانا موڑ عارف والا روڈ پر تیز رفتار مزدا اور کار میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں کار میں سوار مقامی تاجر مرزا محمد ارشاد اور ان کی اہلیہ سمیت ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق اور تین بچے شدید زخمی ہوگئے۔

حادثے میں زخمیوں اور جاں بحق افراد کی نعشوں کو ریسکیو 1122 نے فوری طور پر ٹی ایچ کیو اسپتال بورے والا منتقل کیا بعدازاں زخمی ہونے والے تین بچوں میں سے 2 کو تشویشناک حالت میں نشتر سپتال ملتان ریفر کردیا گیا۔ جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 8 اور 13 سال کے درمیان ہیں، فیملی پاکپتن میں ایک فوتگی میں شرکت کے بعد واپس بورے والا آ رہی تھی، ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق افراد کی نعشیں کار کی باڈی کاٹ کر نکالی گئیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل رائیونڈ میں تیز رفتار گاڑی عمارت سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت خرم، رجب اور شہروز کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں اویس، عابد اور گل نبی شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -وہاڑی -