بجٹ غیر حقیقی اہداف پر مشتمل ، قوم کو اندھیرے میں رکھا گیا:سینیٹر سراج الحق

بجٹ غیر حقیقی اہداف پر مشتمل ، قوم کو اندھیرے میں رکھا گیا:سینیٹر سراج الحق
بجٹ غیر حقیقی اہداف پر مشتمل ، قوم کو اندھیرے میں رکھا گیا:سینیٹر سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ بجٹ غیر حقیقی اہداف پر مشتمل ، قوم کو اندھیرے میں رکھا گیا،آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر بننے والے بجٹ میں عوام کیلئے کوئی ریلیف نہیں ،یہ بجٹ این ایف سی کے بغیر بنایا جارہا ہے، اس میں فلاحی پاکستان کی کوئی جھلک نظر نہیں آتی ۔

تفصیلات کےمطابق سینیٹرسراج الحق نے بجٹ پر اپنے ردعمل میں کہا کہ حکومت فنانشل ایئر میں اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہی ،اس لئے اس بجٹ کو ایکسرسائز فار نتھنگ بجٹ کہا جاسکتا ہے ،اس بجٹ میں غریب اور پسماندہ علاقوں خاص طورپر قبائلی علاقوں کی ترقی اور مسائل کا کوئی حل نہیں دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں تعلیم اور صحت کو بجٹ میں اولین ترجیح دی جاتی اور سب سے زیادہ فنڈز انہی دوشعبوں پر خرچ کئے جاتے ہیں مگر ہمارے بجٹ میں عوامی فلاح کے ان اہم ترین شعبوں کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے،حکومت کرونا وبا کے پیچھے چھپنے کی کوشش کررہی ہے حالانکہ کرونا سے پہلے بھی ملک کی معاشی حالت خراب تھی ۔انہوں نےکہاکہ حکومت معیشت کی بہتری کیلئےکچھ نہیں کرسکی،قریبا 45فیصد خسارے کے بجٹ میں سے حکومت عوام کو کیا دے گی؟آئی ایم ایف اپنےقرضوں کا سودوصول کرنےکیلئے اپنی مرضی کا بجٹ بنوارہا ہے، بجٹ میں کسانوں ، مزدوروں اورمہنگائی اور بےر وزگاری کے مارے ہوئے عام آدمی کیلئے کچھ نہیں۔