سانحہ چھوٹا بازار کے 30 سال مکمل ، بھارت کی طرف سے ملزمان کو سز ا نہ ملنے پر پاکستان نے عالمی برادری سے بڑا مطالبہ کردیا

سانحہ چھوٹا بازار کے 30 سال مکمل ، بھارت کی طرف سے ملزمان کو سز ا نہ ملنے پر ...
سانحہ چھوٹا بازار کے 30 سال مکمل ، بھارت کی طرف سے ملزمان کو سز ا نہ ملنے پر پاکستان نے عالمی برادری سے بڑا مطالبہ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )جموں کشمیر میں پیش آنے والے سانحہ چھوٹا بازار کے 30 سال مکمل ہونے پر پاکستان نے بین الاقوامی برادری سے ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے لئے بھارت کو ذمہ دار ٹھہرائے اور ان سنگین جرائم کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بار بارعدالتی تحقیقات کے مطالبات کے باوجود متاثرہ افراد اور ان کے اہلخانہ آج بھی انصاف کے منتظر ہیں۔ آج سے تیس سال قبل 11 جون 1991ء کو بھارتی قابض فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے چھوٹا بازار میں اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 32 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کردیا گیا۔ بھارت نے جعلی مقابلوں میں ماورائے عدالت قتل کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں بے گنا ہ کشمیریوں کو بے دردی سے قتل کرنے کا سلسلہ اب بھی جاری رکھا  ہوا ہے۔

مزید :

قومی -