اسلام آباد یونائیٹڈ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف فتح کا بڑا نعام مل گیا
ابوظہبی(ڈیلی پاکستان آن لائن )کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دینے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے پوائنٹس اب آٹھ ہوگئے ہیں جبکہ لاہور قلندرز کی ٹیم 10 پوائنٹس کے ساتھ پہلے،کراچی کنگز چھ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، پشاور زلمی چھ پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، ملتان سلطانز چار پوائنٹس کے ساتھ پانچویں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دو پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو واضح مارجن سے شکست دینے کے باعث اسلام آبا د کے نیٹ رن ریٹ میں بھی بہتری آئی ہے اور اسوقت انکا رن ریٹ سب سے زیادہ ہے۔