نئے مالی سال کے بجٹ نے خواتین پر بجلی گرادی

نئے مالی سال کے بجٹ نے خواتین پر بجلی گرادی
نئے مالی سال کے بجٹ نے خواتین پر بجلی گرادی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں کاسمیٹکس مہنگی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ئے بجٹ  میں کاسمیٹکس کی مختلف اشیا پر ٹیکس بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس سے میک اپ  کا خرچہ بڑھے گا۔سما نیوز کے مطابق خواتین کا کہنا ہے کہ  میک اپ کوئی لکژری نہیں بلکہ ضرورت ہے۔ نئے بجٹ میں کاسمیٹک کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے  کو واپس لیا جائے۔ خواتین کے لیے بننا سنورنا ایک لازمی جزو ہے اور انہیں اس بجٹ سے بہت سی اميديں وابستہ تھيں لیکن بجٹ اعلان کے بعد انہیں مایوسی کا سامنا ہے۔

مزید :

قومی -