مانگا منڈی،ٹریفک حادثہ میں کانسٹیبل زخمی، سندر میں نوجوان کی خودکشی
مانگا منڈی (نما ئندہ خصو صی +نا مہ نگار)مانگا منڈی روڈ حادثہ میں پولیس ملازم زخمی ہسپتال میں داخل تفصیلات کے مطابق سندر کے علاقہ جلیانہ گاؤں میں محمد شاہد نے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کرلی پولیس نے بتایا کہ شاہد ملتان کا رہائشی تھا جلیانہ گاوں میں عزیزکے گھر ملنے کیلئے آیا تھا معلوم ہوا کہ شاہد گھریلو حالات سے پریشان تھا ملتان سے ایک دو روزقبل ہی آیا تھا تھانہ سندر پولیس نے موقع پر پہنچ کر خود کشی کرنے کی تفتیش شروع کردی تھانہ مانگا منڈی میں تعینات ندیم کانسٹیبل موٹر سائیکل پر سوار ہوکر رائے ونڈ روڈ پر جا رہا تھا تیز رفتار مزدا سائیڈمار کر نکل گیا جس میں محمد ندیم زخمی ہو گیا جس کو ریسکیو کی ٹیم نے فوری جناح ہسپتال پہنچا دیا جو اس وقت ہسپتال میں زیر علاج ہے۔