پاک فضائیہ ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل، 3ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے پاک فضائیہ ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل کیس میں ملوث تین ملزمان کے مزید سات روزہ جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی،عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید گواہان کو بیان قلمبند کرانے کے لیے طلب کر لیا گزشتہ رو ز عدالت میں مزید دو گواہان کے بیانات پر جرح مکمل کر لی گئی،ملزمان میں سلیم حنیف،محمد حفیظ اور شیراز خان کے شامل ہیں،نیب کی جانب سے ریفرنس دائر ہونے کے بعد فرد جرم عائد کی جا چکی نیب کے ریفرنس کے مطابق ملزمان پر دو ارب روپے کرپشن کا الزام عائد ہے، ملزمان پاک فضائیہ ہاؤنسگ سوسائٹی سے زمین دہندہ کے طور پر کام کر رہے تھا، ملزمان نے پاک فضائیہ ہاؤسنگ سوسائٹی کو 350 ایکڑ زمین دینی تھی، ملزمان نے ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر 800ملین کا فراڈ کیاہے، ملزمان پر پلاٹوں کی جعلی فائلز فروخت کرنے کا الزام عائد ہے ملزمان نے لوگوں سے رقم لینے کے باوجود انہیں مالکانہ حقوق فراہم نہ کئے۔