ریسکیو کیڈٹ کور کے حوالے سے منعقدہ کورس کا تیسرا بیچ اختتام پذیر

ریسکیو کیڈٹ کور کے حوالے سے منعقدہ کورس کا تیسرا بیچ اختتام پذیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) ایمرجنسی سروسزاکیڈمی میں دوہفتہ دورانئے پر مشتمل ریسکیو کیڈٹ کورکے تحت کالجوں کے طلباء کو رجسٹر اور انکی تربیت کیلئے پنجاب کے مختلف اضلاع سے بلائے گئے23 شرکاء کیلئے منعقدہ تیسرا تربیتی کورس تربیت برائے ٹرینرزاختتام پذیرہوا اس سلسلے میں سیفٹی ونگ میں ایک اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈی جی ریسکیو سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے کی جبکہ تقریب میں رجسٹرار اکیڈمی ڈاکٹر محمد فرحان خالد، ہیڈ آف سیفٹی ونگ میاں محمد احسن، تربیتی انسٹرکٹرز اور کورس میں شریک فائر ریسکیوربھی شریک تھے ڈاکٹر رضوان نصیر نے کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ریسکیوکیڈٹ کور ٹرینرز کا تیسراکورس مکمل ہونے پر کورس کے شرکاء اور انسٹرکٹرز و افسران کو مبارکباد پیش کی نہوں نے اپنے متعلقہ اضلاع کے کالجوں میں آر سی سی پروگرام پر عمل درآمد کرنے کیلئے آر سی سی کے ٹرینرز سے عہد لیا کہ وہ صحت منداورمحفوظ معاشرے کے قیام کیلئے طلبا ء کو معاشرتی طور پر ذمہ دارشہری بنائیں انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ خود ریسکیو اسکاؤٹ اور ریسکیو کیڈٹ کور کا ممبربننے کیلئے آن لائن اندراج کریں اورایمرجنسی میں مدداورسیفٹی کلچرکے فروغ کیلئے آن لائن تربیت حاصل کریں۔ انہوں نے کامیاب کورس کے انعقاد پر افسران وانسٹرکٹرز کی ٹیم کو بھی سراہا۔قبل ازیں ایمرجنسی سروسزاکیڈمی کے شعبہ سیفٹی کے سربراہ محمد احسن نے کورس کی رپورٹ پیش کی اورڈائریکٹرجنرل کوبریفنگ دی۔ 

دیتے ہوئے بتایا کہ تیسرا بیچ پنجاب کے مختلف اضلاع سے 23 فائرریسکیورزپر مشتمل ہے۔ کورس کے شرکاء کو بیسک لائف سپورٹ، فرسٹ ایڈ، فائر ایمرجنسیز، فائر سیفٹی،روڈ سیفٹی، ہیلتھ اینڈ ہائی جین، کمیونٹی واچ، کچن باغبانی اور شجر کاری کے بارے میں دو ہفتے طویل تربیتی کورس میں تربیت دی گئی ہے۔آخر میں کورس کے سینئر ریسکیور نے کورس کے شرکاء کی جانب سے اس کورس کا اجتماعی تاثر پیش کرتے ہوئے ڈی جی ریسکیو پنجاب، ایمرجنسی سروسزاکیڈمی کیافسران و انسٹرکٹرز کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس کورس کیلئے انہیں موقع فراہم کیا۔سینئر ریسکیور نے مزید کہا کہ یہ کورس ان کیلئے معاشرتی سطح پر تربیت کی فراہمی میں نتیجہ خیز ثابت ہوگا۔ کورس کے شرکاء نے بھی پوری عزم اور لگن کے ساتھ معاشرے کی خدمت کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید :

علاقائی -