ٹبی سٹی پولیس کی کارروائی، 2رکنی چور گینگ گرفتار، مقدمہ درج
لاہور(کر ائم رپو رٹر)ٹبی سٹی پولیس کی کارروائی دو رکنی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او ٹبی سٹی انسپکٹر خو اجہ حسن رضا نے کارروائی کے دوران موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث سرغنہ عاطف اور اسکے ساتھی عمر فاروق کو گرفتارکر کے ملزمان کے قبضہ سے 6 موٹر سائیکل پلاس،کٹر اور 2 موبائل برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا پولیس کے مطابق ملزمان ریکارڈ یافتہ ہیں جنہوں نے دوران تفتیش مزید وارداتوں کا انکشاف کیا ہے پولیس ملزمان سے مزید تفتیش کررہی ہے۔