پی ایس ایل 6: لاہور قلندر زپلے آف مرحلے میں پہنچ گئی
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ 6 میں پشاور زلمی کے خلاف جیت کے ساتھ ہی لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 6 کے پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بننے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے گزشتہ روز لاہور قلندرز کی ٹیم نے اپنی عمدہ پرفارمنس کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے پشاور زلمی کی ٹیم کو10 رنز سے شکست دی لاہور قلندرز کے باؤلر راشد خان نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں اپنے نا م کیں اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار اداکیا۔ پوائنٹس ٹیبل پر لاہور کی ٹیم 6 میچز میں سے 5 میں کامیابی کے بعد 10 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے ا ب تک اس نے ہر ٹیم کے خلاف بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے کہا کہ ٹیم کے تمام کھلاڑی توقعات پر پورا اتررہے ہیں اور پہلے آف مرحلہ میں کوالیفائی کرنے کی بہت خوشی ہے اسی طرح عمدہ پرفارمنس سے پاکستان سپر لیگ6 کا ٹائٹل اپنے نام کریں گے مزید کہا کہ ٹیم شائقین کی امیدوں پر عمدہ پرفارمنس سے پورا اترنے کی کوشش کرے گی۔