سپر لیگ 6، بابراعظم نے محمد رضوان کو پیچھے چھوڑ دیا
ابوظہبی(آئی این پی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)6میں بابراعظم نے محمد رضوان کو پیچھے چھوڑ دیا، پی ایس ایل 6 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل 6کے بقیہ میچز ابوظہبی میں کھیلے جارہے ہیں، ابوظہبی میں کھیلے گئے آج کے میچ میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں مدمقابل تھیں جس میں ملتان سلطانز نے پہلے کھیل کر کراچی کنگز کوشکست سے دوچار کیا۔آج کے میچ میں بابراعظم نے 63 گیندوں پر 85 رنز بنائے جس کے بعد بابراعظم پی ایس ایل 6میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔ انہوں نے ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کو پیچھے چھوڑ دیا۔ بابراعظم نے ابھی تک 6 میچز کھیل کر 114.33 کی اوسط سے 343 رنز بنائے ہیں جب کہ ملتان سلطانز کے وکٹ کیپر بیٹسمین کپتان محمد رضوان 326 رنز بنا کر دوسرے نمبر پر ہیں۔