پاکستان سپر لیگ میں آج زلمی اور گلیڈی ایٹرز آمنے سامنے
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ 6 میں آج پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں ایک دوسر ے کے خلاف میدان میں اتریں گی پشاور زلمی کو اس سے قبل لاہور قلندرز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم بھی مشکلات کا شکار ہے اور اس کے لئے آج کا میچ بہت اہمیت کاحامل ہے دونوں ٹیموں کے کپتان آج کا میچ جیتنے کے لئے پرعزم ہیں کوئٹہ کے سرفراز احمد نے کہا کہ ہمارے لئے میچ بہت اہمیت کاحامل ہے اور میچ میں عمدہ پرفارمنس سے کامیابی حاصل کرنے کی پوری کوشش کریں گے ہر میچ ہمارے لئے بہت اہمیت کاحامل ہے۔