آصف رضا میر امریکی ٹی وی سیریز میں جلوہ گر ہوں گے

 آصف رضا میر امریکی ٹی وی سیریز میں جلوہ گر ہوں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) معروف سینئر اداکار آصف رضا میر امریکی ٹی وی سیریز گینگز آف لندن میں جلوہ گر ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق  گینگز آف لندن لندن کے سب سے طاقتور جرائم پیشہ خاندان کے سربراہ کی ہلاکت پر مبنی ہے جسے ایک بین الاقوامی گروہ کنٹرول کررہا تھا۔ آصف رضا میر ایکشن ٹی وی سیریز میں گینگ کے سربراہ کا کردار ادا کررہے ہیں۔ گزشتہ دنوں آصف رضا میر کی اہلیہ ثمرا نے گینگز آف لندن کا ٹریلیر اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر شیئر کیا تھا۔
 آصف رضا میر کی ڈیبیو امریکی سیریز گینگز آف لندن اسکائی ٹی وی کی ڈرامہ سیریز ہے جس کی ہدایتکاری گیرتھ ایونز، کورین ہارڈی اور زاویر گینس نے کی ہے۔ دس حصوں پر مشتمل ٹی وی سیریز میں دنیا کے کئی اور نامور فنکار بھی کام کررہے ہیں جن میں مائیکل فیئرلے، مارک لیوس جونز، جنگ لوسی،برائن ورنل قابل ذکر ہیں جو آج 23اپریل سے نشرکیا جائے گا۔

مزید :

کلچر -