فیصل قریشی(جوئنیر)فلم  میں  22 فنکارجمع کرنے کے خواہشمند

 فیصل قریشی(جوئنیر)فلم  میں  22 فنکارجمع کرنے کے خواہشمند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکار فیصل قریشی(جوئنیر) اپنی پہلی فلم  ’منی بیک گارنٹی‘ میں ملک کے 22 نامور فنکاروں کو جمع کرنے کے خواہش مند ہیں۔فنکاروں کے ساتھ اس فلم میں وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا اکرم بھی کام کررہی ہیں۔کاسٹ میں فواد خان مرکزی کردار ادا کریں گے جبکہ ان کے ساتھ دیگر کاسٹ میں میکال ذوالفقار اور معروف ماڈل کرن ملک بھی ہوں گی۔

معاون کردار کی کاسٹ میں گوہر رشید، مانی، جاوید شیخ، حنا دلپزر اور افضل ریمبو بھی شامل ہوں گے۔
پروڈیوسر کی کو کوشش ہے کہ سٹار ماہرہ خان بھی ان کی فلم میں خصوصی شرکت کریں۔’منی بیک گارنٹی‘ ایک کامیڈی فلم ہوگی جس کا سکرپٹ فیصل قریشی نے لکھا ہے اور وہ فلم میں اداکاری بھی کریں گے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ کاسٹ میں شامل اداکارہ کے انفرادی کردار ہوں گے اور فلم ’منی بیک گارنٹی‘ کی کہانی میں اداکارہ ہیرو کی محبت میں گرفتار نہیں ہو گی۔فلم کی ابتدائی عکسبندی کی جاچکی ہے۔منی بیک گارنٹی کی زکشو فلم (کینیڈا) کی شراکت داری کے ساتھ بنائی جائے گی جو کہ ممکنہ طور پر اگلے سال ریلیز کی جائے گی۔

مزید :

کلچر -