ٹیکس،مہنگی بجلی کاروباری بہتری میں رکاوٹ ہیں،فیصل رفیق،حاجی نواز

ٹیکس،مہنگی بجلی کاروباری بہتری میں رکاوٹ ہیں،فیصل رفیق،حاجی نواز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) انجمن تاجران ہال روڈ کے نائب صدر فیصل رفیق،سینئر نائب صدر حاجی نوازنے کہا ہے کہ ملک میں کاروباری طبقے پر غیر یقینی حالات ناسازگار کاروباری سرگرمیاں ملکی معیشت کیلئے سخت نقصان دہ ہیں۔ بھاری  ٹیکس مہنگی بجلی ہیوی ڈیوٹیز کاروباری حالات کی موثر بحالی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں۔ حکومت ملک کے تجارتی مراکز کو ملکی معیشت کے ستون تسلیم کرتے ہوئے بنیادوں کو مضبوط بنائے۔ بجٹ میں تاجروں دکانداروں سمال ٹریڈنگ سیکٹر کیلئے واضع ریلیف کا اعلان کیا جائے۔

 تاجر کمیونٹی کو کرونا لاک ڈاون کاروباری بندشوں پابندیوں سے پیدا ہونے والے بحران کے اثرات سے نکلنے کیلئے حکومت سبسڈائز معاشی پالیسیز دے۔ بزنس کمیونٹی کیلئے ریلیف پیکج کا اعلان کرکے ملک کے متوسط طبقے کو تحفظ اور حالات کی یقینی بہتری کی سمت پر گامزن کیا جائے۔ حکومت تاجروں کی مشکلات اور مسائل کو حل کرکے ملک مضبوط اور موثر کاروباری سرگرمیوں کی راہ ہموار کرے ۔ تاجر برادری حکومت کے عوام دوست پالیسیوں اور فیصلوں کیلئے پر امید ہے۔ نئے مالی سال کے بجٹ کو تاجروں کیلئے مثالی سبسڈیز پر مبنی بجٹ بنایا جائے۔ حکومت اور عوام کے درمیان اعتماد اور احساس کے جذبے کو تقویت دینے کیلئے عوام دوست فیصلوں کا نفاذ یقینی بنایا جائے۔