ماحولیات کے شعبہ کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا،محمد عظیم

ماحولیات کے شعبہ کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا،محمد عظیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)انوائرمینٹل کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے  سیکرٹری جنرل محمد عظیم نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں ماحولیات کے بارے میں شعور اجاگر ہونے سے ملکوں کی  ترقی اور خوشحالی میں شعبہ ماحولیات کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا پاکستان کو بھی ماحولیاتی آلودگی کے سنگین خطرات کا سامنا ہے جن سے نپٹنے کے محکمہ ماحولیات کو جدید خطوط پر استوار کرنا ضروری ہے محکمہ تجفظ ماحول پنجاب کا صوبہ کے ماحولیاتی مسائل حل کرنے اور ماحول کو انسان دوست بنانے میں اہم کردار ہے این او سیز کے اجراء  میں حائل رکاوٹیں صوبہ میں نئی صنعتوں اور کارخانوں کے قیام میں بڑی رکاوٹ ہے جبکہ محکمہ کی جانب سے جاری کئے جانے والے مختلف نوعیت کے این او سیز میں طے شدہ شرائط پر عملدرآمد نہ ہونے سے بھی ماحولیاتی اور سماجی مسائل پیدا ہو رہے ہیں  محکمہ کی ذمیداری ہے کہ این او سی میں طے شدہ شرائط اور قواعد و ضوابط پر عمل نہ کرنے والوں کیخلاف قانون کے مطابق کارووائی کرے۔
ماحولیاتی قوانین پر عملدرآمد کر کے ہی ہم اپنی آنے والی نسلوں کو صاف ستھرا اور گندگی اور بیماریوں سے محفوظ پاکستان دے سکتے ہیں۔

  اور اس کے لیے   قوانین کو جدید خطوط پر استوار کر نا وقت کی اہم ضرورت ہے اور محکمہ تحفظ ماحول پنجاب کا اس میں اہم کردار نبھا رہا ہے.