واشنگٹن،براڈ شیٹ کے 29 ملین ڈالر پر ہیج فنڈ کا دعویٰ خارج
واشنگٹن (این این آئی)امریکی جج نے براڈ شیٹ کے 29 ملین ڈالر پر ہیج فنڈ کا دعویٰ خارج کردیا ہیج فنڈ وی آر گلوبل پارٹنر نے براڈ شیٹ کیخلاف امریکا اور آئل آف مین میں کیس کئے تھے ہیج فنڈ نے براڈ شیٹ کو پاکستان سے ملنے والے 29 ملین ڈالر پر اپنا حق جتانے کی کوشش کی وی آر گلوبل نے براڈ شیٹ کے وکلاء کو پاکستان پر کیس کیلئے 6 ملین ڈالر دیئے تھے آئل آف مین کی عدالت نے براڈ شیٹ کے لیکوڈیٹرز کو قرض خواہوں کو رقم دینے سے روکا تھا براڈ شیٹ اور وی آر گلوبل کے درمیان آئل آف میں تنازع ابھی عدالت میں ہے۔
دعویٰ خارج