جی سی اور جر من یونیورسٹی کے مابین فیکلٹی،طلبہ کے تبادلہ کا معاہدہ
لاہور(لیڈی رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہوراور یونیورسٹی آف اپلائیڈ سائنسز نیبر ینڈ ن جرمن کے مابین اہم معاہدہ۔تفصیلات کے مطابق دونوں یونیورسٹیز ہر سال 10 طلباء کا تبادلہ کریں گی،جی سی یو کے طلباء کو جرمن یونیورسٹی کو ٹیوشن فیس بھی ادا نہیں کرنا پڑے گی۔جی سی یو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی اور جرمن یونیورسٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر گریڈ ٹیسکے نے مفاہمت کی یادداشت پر آن لائن دستخط کر دیئے۔وائس چانسلر پروفیسر اصغر زیدی کا کہنا تھا کہ 16 نکاتی معاہدہ میں فیکلٹی کے تبادلے، تحقیقی تعاون اور سٹاف کی تربیت کی شکیں بھی شامل ہیں۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کا کہنا تھا کہ جی سی یونیورسٹی بھی جرمن یونیورسٹی کے طلباء سے فیس نہیں لے گی،جرمن طلباء کو یونیورسٹی کے اندر رہائش بھی دینگے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بیرون ملک یونیورسٹیز سے روابط استوار کرنا جی سی یو کے اسٹریٹجک وڑن کا پانچواں ستون ہے،دونوں یونیورسٹییز نے مشترکہ تحقیقی منصوبوں کے آغاز پر بھی اتفاق کیا ہے۔