میر پور، ٹریفک حادثے میں رکن آزادکشمیر اسمبلی صغیر چغتائی سمیت 5افراد جاں بحق 

میر پور، ٹریفک حادثے میں رکن آزادکشمیر اسمبلی صغیر چغتائی سمیت 5افراد جاں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میرپور (آئی این پی)  میرپور آزاد کشمیر میں دو گاڑیوں کے درمیان تصادم کے بعد ایک گاڑی دریا میں جاگری، افسوسناک واقعے میں رکن آزاد کشمیر اسمبلی سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ڈی آئی جی پونچھ راشد نعیم کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آزاد پتن کے مقام پر دو گاڑیوں کے درمیان ٹکر ہوئی، حادثے کے بعد ایک گاڑی دریا میں بہہ گئی،حادثے میں رکن آزاد کشمیر صغیر چغتائی سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ڈی آئی جی پونچھ راشد نعیم نے بتایا کہ حادثے کے بعد ایک گاڑی دریا میں بہہ گئی،  ابھی تک صرف ایک لاش نکالی گئی ہے، جس کی شناخت صغیرچغتائی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دیگر افراد کی لاشیں دریا میں بہہ گئی ہیں، لاشوں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
میرپور، حادثہ

مزید :

صفحہ آخر -