بجٹ میں سابق حکومت کے منصوبوں کو نظر انداز کیا گیا،عظمیٰ بخاری
لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے فردوس عاشق کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے پہلے دو بجٹ کی طرح یہ بجٹ بھی بنی گالہ آئی ایم ایف بجٹ ہے۔نوازشریف اور شہبازشریف کے زیر تکمیل منصوبوں کیلئے بجٹ میں کوئی فنڈز نہیں رکھے گئے۔لاہور شہر میں شہباز شریف دور کے متعدد منصوبے عمران نیازی کی انا کی بھینٹ چڑھ گئے ہیں۔تونسہ اور میانوالی کے فنڈز مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں ہی خرچ کرلیے جاتے ہیں۔عوام کے ووٹ سے اقتدار میں آنے والے ہمیشہ عوامی مفاد کو ترجیح دیتے ہیں جبکہ چور دروازے سے اقتدار کے کرسی تک پہنچنے والے صرف اپنے آقاؤں کی قدم بوسی کرتے ہیں۔