پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کی تقریب حلف برداری

    پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کی تقریب حلف برداری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن ایمپلائز ایسوسی ایشن لاہور کے نومنتخب صدر چوہدری طاہر اقبال اور ان کی ٹیم نے حلف اٹھالیا۔ صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال نے حلف لیا۔سینئر نائب صدر عطاء الرحمن جنید، نائب صدر خواجہ عاصم فواد، جنرل سیکرٹری امجد حسین مفتی، جوائنٹ سیکرٹری نوید رضا، سیکرٹری انفارمیشن ریحان احمد سیکرٹری فنانس، فیصل سرور آفس سیکرٹری، عدیل احمد صدیقی حلف اٹھانے والوں میں شامل، حلف برادری کی رنگا رنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  میاں اسلم اقبال نے کہا ہم صوبائی بجٹ میں سرکاری ملازمین کو ریلیف دیں گے تنخواہوں میں اضافہ کریں گے،وزیر اعظم کے اقدامات سے ملکی معیشت مضبوط ہو رہی ہے۔انہوں نے ایمپلائز یونین کے نومنتخب صدر طاہر اقبال چوہدری اور ان کی ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا اللہ نے آپ کو خدمت کا بہترین موقع فراہم کیا ہے اب حق ادا کریں۔ تقریب سے نومنتخب صدر چوہدری طاہر اقبال نے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کا شکریہ ادا کرتے ادا کیا اور کہا میں اور میری ٹیم بورڈ ملازمین کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔  عہدے داروں نے صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال سے مختصر ملاقات کی اور ملازمین کے مسائل ان کے سامنے رکھے صوبائی وزیر نے ملازمین کے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔