حکومت عوام سے ووٹ کا حق چھیننا چاہتی ہے، پیپلز پارٹی

حکومت عوام سے ووٹ کا حق چھیننا چاہتی ہے، پیپلز پارٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
  اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں الیکٹرانک میشن کے استعمال پر سب کو تحفظات ہیں،ووٹنگ مشین پر اربوں ڈالروں کی بات کی جارہی ہے ہم کہاں سے لائیں گے؟الیکشن قوانین میں اصلاحات مشاورت سے ممکن ہیں، بل بلڈوز کرنے سے نہیں،یہ الیکشن قوانین میں ایسی تبدیلی لانا چاہتے ہیں جس سے الیکشن سسٹم اور جمہوری نظام کی دھجیاں اڑا دینگے، ہم اس کے راستے میں سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمن، سید نوید قمر اور نیئر حسین بخاری نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شیری رحمن نے کہاکہ حکومت عوام سے ووٹ کا حق چھیننا چاہتی ہے، ہم نے الیکشن کمیشن کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیاہے۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ الیکشن میں ای وی ایم کے استعمال پر سب کو تحفظات ہیں، حکومت نے بنا مشاورت کے الیکشن قوانین میں ترمیم کا بل بلڈوز کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن ای وی ایم پر پہلے ہی اپنے خدشات کا اظہار کر چکا ہے، الیکشن قوانین میں اصلاحات مشاورت سے ممکن ہیں، بل بلڈوز کرنے سے نہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت آئندہ انتخابات کو ابھی سے متنازع بنا رہی ہے، دھاندلی کے یہ نئے طریقے قابل مذمت ہیں۔
پیپلزپارٹی 

مزید :

صفحہ آخر -