بزنس کمیونٹی کو پسنجر اور فریٹ ٹرینیں دینے کو تیار ہیں، اعظم سواتی 

بزنس کمیونٹی کو پسنجر اور فریٹ ٹرینیں دینے کو تیار ہیں، اعظم سواتی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

 لاہور(آئی این پی) وزیرریلوے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ جب تک وزیر ہوں ریلوے کی ایک انچ زمین نہیں بیچوں گا، ریلوے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کولارہے ہیں،وزیر اعظم عمران خان نے مجھے ریلوے میں اس لئے لگایا کی اس منافع بخش ادارہ بناؤں، اسے بزنس ماڈل پرچلائیں، بزنس کمیونٹی چاہے توساری ٹرینیں دینے کو تیار ہیں، وہ خود چلائیں، پسنجراورفریٹ ٹرینیں بزنس کمیونٹی کودینے کوتیار ہیں۔ وزیرریلوے اعظم سواتی نے لاہورچیمبرآف کامرس میں خطاب میں کہا کہ کرپٹ نظام اب چلنے والا نہیں ہے، رائل پام 50ارب کی پراپرٹی ہے، جب تک وزیرہوں ریلوے کی ایک انچ زمین نہیں بیچوں گا،اسے لیز پر دینگے۔ بزنس کمیونٹی کوون ونڈو سمیت ہرسہولت دیں گے۔ اعظم سواتی نے کہا کہ ڈہرکی حادثے میں قیمتی جانوں کے جانے کا دکھ ناقابل بیان، اس سے بڑھ کرمیرے لئے کوئی المیہ نہیں ہے۔
 اعظم سواتی 

مزید :

صفحہ آخر -