ملزمان فرار ہونے کے واقعات میں اضافہ پرعدالت عالیہ کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ سے جعلی چیک اور فراڈ کیس کے ملزمان کے فرار ہونے کے واقعات میں اضافہ ہونے پرپولیس حکام نے عدالت عالیہ کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت کردی،لاہور ہائیکورٹ میں جعلی چیک،فراڈ کیس اور لڑائی جھگڑے سمیت دیگر مقدمات میں ملوث ملزمان عبوری ضمانتیں مسترد ہونے کے باوجود احاطہ عدالت فرار ہونے میں کامیاب ہونے لگے ہیں،کچھ روز قبل جعلی چیک کیس کے ملزم سید وصی نے عبوری ضمانت خارج ہونے پر احاطہ عدالت میں دوڑ لگادی پولیس اہلکار بھی پکڑنے کی کوشش کرتا رہا لیکن ناکام رہا اور فرار ہونے میں کامیاب ہوا،ملزمان کے فرار ہونے کے پے درپے واقعات کے بعد متعلقہ ایس پی نے لاہورہائی کورٹ کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
سخت سیکیورٹی