پیپکو کے دائر اختیار کیخلاف  درخواست پروفاقی حکومت  سمیت مدعاعلیہان کو نوٹس جاری 

 پیپکو کے دائر اختیار کیخلاف  درخواست پروفاقی حکومت  سمیت مدعاعلیہان کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہورہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے افسروں کو تبدیل کرنے کے پیپکو کے دائر اختیار کے خلاف دائردرخواست پروفاقی حکومت، وفاقی سیکرٹری پاور ڈویژن اورچیئرمین نیپرا سمیت دیگر مدعاعلیہان کو نوٹس جاری کردیئے فاضل جج نے دوران سماعت استفسارکیا کہ بتایا جائے پیپکو کس قانونی اختیار ہر لیسکو سمیت دیگر بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے افسران کے تبادلے کرسکتا ہے؟ لیسکو کے ایکسئین امجد حسین ناگرہ اور حافظ محمد حسین کی جانب سے دائردرخواستوں میں موقف اختیارکیا گیاہے کہ پیپکو، لیسکو اور بجلی کی دوسری تقسیم کار کمپنیاں علیحدہ علیحدہ ادارے ہیں،قانونی تقاضوں کے مطابق کوئی ادارہ دوسرے ادارے کے دائرہ اختیار میں مداخلت نہیں کرسکتا، پیپکو قانونی تقاضوں کے برعکس لیسکو سمیت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے افسران کے تبادلے کررہا ہے،پیپکو نے اپنے من پسند افسران کو نوازنے کے لئے پانچ ٹرانسفر پالیسیاں بنائیں، پیپکو کا لیسکو سمیت دیگر بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے افسران کے تبادلے کرنے کا اقدام غیر قانونی ہے،عدالت سے استدعاہے کہ پیپکو، لیسکو سمیت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے افسران کے تبادلے کرنے کا اقدام کالعدم قرار دیاجائے۔
نوٹس جاری 

مزید :

صفحہ آخر -