میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے پرچوں کا دورانیہ ایک گھنٹہ کم کرنے پر غور
لاہور(این این آئی) تعلیمی بورڈز کے تحت میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے پرچوں کا دورانیہ ایک گھنٹہ کم کرنے پر غور، پیپر کا دورانیہ کم کرکے بچوں کو ایم سی کیو سوالات دیئے جائیں گے۔ 70فیصد پیپر معروضی اور باقی30فیصد پیپر نثری سوالات پر مشتمل ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر کے تعلیمی بورڈز کے تحت میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے پرچوں کا دورانیہ ایک گھنٹہ کم کرنے پر غور شروع کردیا گیا ہے۔ پیپر کا دورانیہ ایک گھنٹہ کم کرکے دو گھنٹے کرنے پر غور کیا جارہا ہے، طلبا کو ایم سی کیو سوالات دیئے جائیں گے، ایم سی کیو پیپر طلبا جلد حل کرسکیں گے۔ستر فیصد پیپر معروضی سوالات پر ہوگا جبکہ باقی 30 فیصد پیپر نثری سوالات پر مشتمل ہوگا، پیپر کا دورانیہ ایک گھنٹہ کم کرنے کا حتمی فیصلہ آئندہ وزرائے تعلیم کانفرنس میں کیا جائے گا۔
تعلیمی بورڈ