اینٹی کرپشن کی کارروائیاں، 3 سرکاری اہلکار گرفتار، مقدمات درج
لاہور(سپیشل رپورٹر)ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس کی ہدایات پر چنیوٹ، فیصل آباد اور میاں چنوں میں اینٹی کرپشن کے کامیاب ٹریپ ریڈز میں کرپٹ تین کرپٹ سرکاری اہلکاروں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے گئے تفصیلات کے مطابق چنیوٹ کے علاقے لالیاں سے رجسٹری محرر نجیب اللہ رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ملزم سے رشوت کے پندرہ ہزار روپے برآمد کر لئے گئے ملزم نجیب کو سرکل آفیسر چنیوٹ قیصر ریاض نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے ساتھ ٹریپ ریڈ کر کے گرفتار کیا دوسری کارروائی میں میاں چنوں سے ریونیو کلرک سیف الرحمن کو ٹریپ ریڈ کرکے گرفتار کیا گیا ملزم سے نشان زدہ بیس ہزار روپے برآمد کر لئے گئے۔ ملزم سیف الرحمن کو اے سی آفس میاں چنوں سے جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں گرفتار کیا گیا۔جبکہ فیصل آباد سے بلڈنگ کلرک عبدالحق رنگے ہاتھوں گرفتار۔ملزم نے بائیس ہزار روپے بطور رشوت وصول کئے۔ملزم کو اینٹی کرپشن نے سول جج صغیر احمد کی موجودگی میں رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا اس حوالے سے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں کرپٹ سرکاری افسران کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔
اینٹی کرپشن