جبری ویکسی نیشن کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں، ترجمان وزارت صحت

  جبری ویکسی نیشن کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں، ترجمان وزارت صحت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(این این آئی)وزارت صحت نے ان افواہوں کی تردید کی ہے کہ حکومت جبری طور پر ویکسین لگائے گی اور ویکسین لگانے سے انکار کی حوصلہ شکنی کے لیے کوئی منصوبہ زیر غور ہے وزارت صحت کے ترجمان ساجد شاہ نے بتایا کہ اس طرح کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ؎انہوں نے کہاکہ ہم ویکسی نیشن کی حوصلہ افزائی اور یہ بات یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ عوامی مقامات اور تقاریب میں کوئی خطرہ نہ ہو کسی بھی طرح جبری ویکسی نیشن نہیں ہوگی لیکن ہم صحت عامہ کی حفاظت کے لیے کچھ پابندیاں لگائیں گے تاہم وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے کچھ اقدامات نے ان افواہوں کو مزید تقویت اس وقت دی جب حکومت سندھ نے اعلان کیا کہ جو ملازمین ویکسین نہیں لگوائیں گے انہیں جولائی کی تنخواہ نہیں دی جائے گی اسی طرح پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے جاری کردہ ایک سرکلر میں کہا گیا کہ کووِڈ رسک الاؤنس ان ملازمین کو نہیں دیا جائے گا جن کے پاس ویکسی نیشن کارڈ نہیں ہوگا علاوہ ازیں اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کے عملے کو بھی بتادیا گیا ہے کہ ویکسی نیشن کے بغیر انہیں اداروں میں آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
وزارت صحت