مہنگائی، عوامی حقوق کی جدوجہد جاری رہے گی، یوسف رضا گیلانی

مہنگائی، عوامی حقوق کی جدوجہد جاری رہے گی، یوسف رضا گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (سٹی رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر وائس پریزیڈنٹ سابق وزیراعظم و سینٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ موجود حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرکے پارلیمنٹ کی توہین کی ہے کیونکہ یہ غریب لوگوں کا پروگرام (بقیہ نمبر1صفحہ6پر)
ہے اس بل کی منظوری پارلیمنٹ نے دی تھی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بجٹ سیشن میں شرکت کے لیے اسلام آباد روانگی سے قبل گیلانی ہاؤس ملتان میں پاکستان پیپلز پارٹی وومن ونگ کی سٹی صدر عابدہ بخاری کی قیادت میں سٹی تنظیم کے ایک وفد سے بات چیت میں کیا  وفد میں وائس پریزیڈنٹ شمیم اختر، رقیہ شبیر، ایڈیشنل جزل سکریٹری مصباح ملک،روبینہ سلیم، شازما بی بی اور معروف قانون دان فردوس جمال بھی شامل تھیں عابدہ بخاری نے سید یوسف رضا گیلانی کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور کہا ہمیں پارٹی قیادت خصوصاً چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سید یوسف رضا گیلانی مخدوم سید احمد محمود،محترمہ فریال تالپور، محترمہ شازیہ عابد اور دیگر قائدین پر فخر ہے کیونکہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو عوام کی حقیقی آواز ہے سید یوسف رضا گیلانی نے کہا یقیناً پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی جماعت ہے حالاتِ جو بھی ہوں ہم عوام کے ساتھ ہیں اورمہنگائی بے روزگاری کے خلاف حکومت سے ہماری جنگ رہے گی سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اپوزیشن عوام کے حقوق کے تحفظ کے لئے متحد ھے اور عوام کے حقوق کی جدوجہد جاری رہے گی سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان پیپلز پارٹی وومن ونگ ملتان کی سٹی صدر محترمہ عابدہ بخاری اور پارٹی خواتین کی جدوجہد کو سراہا اور کہا انشاء اللہ ملتان کی خواتیں کی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے دورہ ملتان کے دوران ان سے ملاقات کرائی جائے گی۔
گیلانی