مبینہ پولیس مقابلہ: دلہن بداخلاقی کیس کامرکزی ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 

مبینہ پولیس مقابلہ: دلہن بداخلاقی کیس کامرکزی ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  ملتان (خصو صی رپورٹر  ) تھانہ بستی ملوک کے علاقے پریشان چوک کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ہوا شجاع آبادمیں دلہن بداخلاقی کیس کا مرکزی ملزم ملزم عابد حسین عرف عابدی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلا ک ہوگیا تفصیل کے مطابق  چک 7 والی پلی تھانہ بستی ملوک (بقیہ نمبر20صفحہ6پر)
پر ناکہ بندی کے دوران مشکوک موٹر سائیکل سوار کو گرفتار کیا جس سے اسلحہ اور ڈکیتی کی وردات کے دوران چھینا گیا موٹر سائیکل برآمد کیا گیاملزم کو مزید برآمدگی کے لئے لے جایا جا رہا تھا کہ پریشان چوک کے قریب ملزم کے دیگر ساتھیوں نے اپنے ساتھیوں کو چھڑوانے کی غرض سے پولیس پر فائرنگ کردی جس دوران گرفتار ملزم عابد حسین عرف عابدی ولد امیر بخش قوم کرتوانہ سیال سکنہ خان پور شجاع آباد ملتان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا جبکہ حملہ کرنے والے ملزمان رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ہلاک ملزم قتل، ڈکیتی، رابری، دوران ڈکیتی ریپ، اغوا، چوری، موٹر سائیکل سمیت 40 سے زائد مقدمات میں ملوث تھا اور علاقے میں خوف کی علامت سمجھا جاتا تھا ہلاک ملزم 02 ہفتے قبل تھانہ سٹی شجاع کے علاقے حاجی شاہ والا میں دلہن زیادتی کیس میں بھی پولیس کو مطلوب تھا ملزم سال 2020 میں تھانہ مظفر آباد کے علاقے میں ڈکیتی کے دوران ریپ کے مقدمہ میں پولیس کو مطلوب تھا وقوعہ کی اطلاع پر سینئر افسران موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی فرار ملزمان کے خلاف تھانہ بستی ملوک میں مقدمہ درج کر کے ان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
تحقیقات شروع